ادویہ ساز کمپنیوں کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائیگا، راجہ بشارت

منگل 18 ستمبر 2018 18:32

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پنجاب میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا تاکہ عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی ممکن ہوسکے، یہ بات صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے چیئرمین فارماسیوٹیکل کمپنیز چوہدری انصرفاروق کی سربراہی میں دس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ادویات ساز کمپنیوں کے تحفظات کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور 2018میں فارما انڈسٹریز کیلئے کی گئی قانون سازی پر نظرثانی کی جائے گی تاکہ ادویہ ساز کمپنیاں بلا تفریق اپنا کاروبار کرسکیں، اس موقع پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے وفد نے صوبائی وزیر قانون کو یقین دلایا کہ وہ عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنائیں گے اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں