سابق آئی جی خیبر پی کے ناصر خان درانی پولیس ریفارمز کمیشن کے چیئرمین مقر ر

مجاہد شیر دل سپیشل سیکرٹری بجٹ ،سجاد احمد ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ماحولیات تعینات ،جاوید احمد کو چیئر پرسن پی آر اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سابق انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختوانخواہ ناصر خان درانی کو پولیس ریفارمز کمیشن کا چیئرمین مقر رکر دیا گیا ۔اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںگریڈ انیس کے افسر مجاہد شیر دل کو سپیشل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ ،سجا داحمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ماحولیات، احمر سہیل کیفی کوسیکشن افسر سروسز Iمحکمہ سروسز ، مس خضران علی کوسیکشن افسر کانفیڈنشل محکمہ سروسز تعینات کر دیا گیا ۔

جاوید احمد کو چیئر پرسن پنجاب ریو نیو اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر ڈاکٹر سہیل ثقلین کو پرنسپل میڈیکل افسر جناح ہسپتال مقرر کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر سہیل ثقلین کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹریٹیجک مینجمنٹ اینڈ انٹر نل پالیسی کا چارج بھی دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں