ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں بااختیار افسر تعینات کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری ہیلتھ کی زیرصدارت اجلاس، ٹیچنگ ہسپتالوں کو ایمرجنسیوں میں صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو ایمرجنسیوں میں صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیکل یونیورسٹیوںکے وائس چانسلرز، پرنسپلز ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈینز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایس صاحبان شام کے وقت ٹیچنگ ہسپتال کا لازمی دورہ کیا کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایمرجنسی وارڈز میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ہر ٹیچنگ ہسپتال میں ایک افسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس افسر کو تمام انتظامی اختیارات حاصل ہوں گے اور وہ ایمرجنسی وارڈ کے تمام معاملات کا ذمہ دار ہوگا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ وہ اگلے اجلاس میں مزید ٹھوس تجاویز تیار کرکے لائیں تاکہ ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ ثاقب ظفر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ ہیلتھ افسر اور ضلعی انتظامیہ کے حکام طبی مراکز کے اچانک دورے جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں