صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال نے فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور کنٹرولرامتحانات کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال نے فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور کنٹرولرامتحانات کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے عہدوں سے ہٹانے کی وجہ فنی تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال کو بورڈ کے تنظیمی امور کے حوالے سے مطمئن نہ کرنا بتائی گئی ہے اس سلسلے میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کی انتظامیہ نے چھ ستمبر کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال کو بریفنگ دی لیکن بورڈ انتظامیہ اپنی بریفنگ میں صوبائی وزیر صنعت کو مطمئن نہ کر سکی جس کی پاداش میں صوبائی وزیر نے چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ یاسمین مہر و النساء اور کنٹرولرامتحانات ملک طارق کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیااور یہ دونوں عہدے تاحال خالی پڑی ہیں 14 روز گزر جانے کے باوجود چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کی خالی سیٹیوں پر کسی کی تعیناتی نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث فنی تعلیمی بورڈ کے انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہو تے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں