لاہور ہائیکورٹ ، ہندوئوں کو آخری رسومات کے لیے جگہ فراہمی کیلئے درخواست پر لوکل گورنمنٹ اور ایل ڈی اے کے متعلقہ حکام طلب

منگل 18 ستمبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہندوئوں کو آخری رسومات کے لیے جگہ فراہمی کیلئے درخواست پر لوکل گورنمنٹ اور ایل ڈی اے کے متعلقہ حکام کو کل طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو نے مقامی وکیل اشتیاق چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں نشاندہی کی گئی کہ ہندوئوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے مناسب جگہ نہیں ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ شمشان گھاٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہندوئوں کو اپنی آخری رسومات کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ ہندوئوں کو شمشان گھاٹ کیلئے جگہ فراہم کی جائے تاکہ وہ آخری رسومات ادا کرسکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں