لاہور، اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈلٹائون کی کاروائی۔کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 5گروہوں کے 15 ملزمان گرفتار

ملزمان سی2 کروڑروپے سے زائد مالیت کی 18 گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد

منگل 18 ستمبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون نے کار وچوری کی وارداتوں میں ملوث 5گینگزکے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی گئی18گاڑیاں، 56موٹر سائیکلیں، 2آٹو رکشہ، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔یہ بات ایس پی AVLSعاطف حیات نے اپنے دفتر تھانہ گلبرگ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور شہر میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد ملک کی واضح ہدایات کی روشنی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی سپیشل ٹیمیں دن رات کار و موٹر سائیکلوں چوروں کی سرکوبی کے لیے سر گرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی ایس پی ماڈل ٹائون سلیم مختار بٹ کی سربراہی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف انسپکٹر نصیر احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیموں نے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 5گروہوںجن میںطارق محمود عرف امجد خان کار چور گینگ، اعجاز احمد عرف اعجازوں کار و موٹر سائیکل چور گینگ، عادل شہباز مسیح موٹر سائیکل سنیچر گینگ، مجاہد عرف کالاموٹر سائیکل چور گینگ، عرفان عرف کالا موٹر سائیکل سنیچر گینگ شامل ہیں کے 15ملزمان عادل شہباز مسیح، سنیل عرف بٹ، احسن عرف بلا، آکاش عرف پھنڈر، شکیل عرف شکیلا، عابد عرف دیوا، اعجاز احمد عرف اعجازوں، زیارت خان، طارق محمود، عامر سہیل، چاند مسیح، محمد عرفان ، وقاص افضل، ماجد عرف کالا اور صدام حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی گئی18گاڑیاں، 56موٹر سائیکلیں، 2آٹو رکشہ، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان گھروں، پارکنگ اسٹینڈز اور پلازوں کے باہر کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کر لے جاتے تھے اور گاڑیوں کو علاقہ غیر لے جا کر اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ایس پی AVLSنے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزموںنے لاہور شہرکے مختلف تھانوں کی حدود سے کار و موٹر سائیکل چوری کی درجنوںوارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔آخرمیں ایس پی AVLSنے برآمد کیا گیا مال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم کیا اور کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کیلئے تعریفی اسنادکا اعلان بھی کیا۔ (سعید امرض

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں