ہائیکورٹ نے مغوی خاتون کی بازیابی کیلئے سی سی پی او لاہور کو ایک ماہ کی مہلت دیدی

منگل 18 ستمبر 2018 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مغوی خاتون کی بازیابی کے لئے سی سی پی او لاہور کو ایک ماہ کی مہلت دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ نے مغوی خاتون کے والد حبیب الرحمان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فرخانہ بی بی 2015ء سے لاپتہ ہے جس کی بازیابی کیلئے تھانہ غازی آباد میں مقدمہ بھی درج ہے مگرمتعلقہ پولیس اقدامات نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعاکی گئی کہ خاتون کو بازیاب کروانے کا حکم دیاجائے۔ عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہوربی اے ناصر عدالت میں پیش ہوئے۔ خاتون بازیاب نہ ہونے پر عدالت نے سی سی پی او لاہور پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ 2015ء سے لاپتہ خاتون کو بازیاب کروانے کیلئے پولیس نے کے اقدامات کئی ۔سی سی پی او لاہور نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کے خاتون کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔ عدالت نے سی سی پی او لاہورکو1 ماہ کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں