اندروان شہر میں تبدیلی کی ہواچل پڑی ، انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہو گی ، غلام محی الدین دیوان

منگل 18 ستمبر 2018 21:07

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124سے نامز دامیدوار غلام محی الدین دیوان سے مسلم لیگ (ن) شمالی لاہور کے اہم رہنما و صدر انجمن تاجر ان صرافہ بازار محمدارشد، جنرل سیکرٹری ادریس مغل اور چیئرمین رانا رحمان کی ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت اور این اے 124 کی ضمنی الیکشن میں حمایت کا اعلان کر دیا ۔

اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اندروان شہر میں تبدیلی کی ہواچل پڑی ہے انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہو گی ، کارکن بڑی محنت کے ساتھ دن رات انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، اسی حلقے کا پیدائشی ہوں پورا یقین ہے کہ حلقے کی عوام ووٹ کے ذریعے میرا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں کرپشن کی لعنت سے پاک ہونے کا عزم کررکھا ہے،کرپشن کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ،عوام عام انتخابا ت کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کااظہار کریں گے، تحریک انصا ف حقیقی معنو ں میں ملک میں تبد یلی لائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت پُراعتماد ہے تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے سے تحریک انصاف کو کوئی نہیں روک سکتا، تحریک انصاف کی حکومت درست سمت میں اقدامات کر رہی ہے۔حکومت سو روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے،سفارش،کرپشن اور کمیشن کا دور گزر گیا،اب صرف کام ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں