بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،6ٹرک سا ما ن متعلقہ سٹوروں میں جمع کروادیا

منگل 18 ستمبر 2018 21:28

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پرمیونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن سمن آبا زونمیںمین مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان1ٹرک میںلاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔

راوی زون میں مقبرہ موڑ شاہدرہ سے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر سٹورمیں جمع کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال زون میںرائے ونڈ اورنج لائن ٹرین سے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروادیا گیا۔داتا گنج بخش زونمیںپولیس لائن قلعہ گجر سنگھ ، ایمپریس روڈسے تجاوزات کا سامان1ٹرک میں لاد کر سٹور میںجمع کروادیا گیا۔ شالامار زونمیںجی ٹی روڈ وسن پورہ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میںجمع کروادیا گیا۔

واہگہ زون میں بند روڈ ، احمد ٹائون سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا گیاجبکہ عزیز بھٹی زون میں لال پل،محرم الحرام کے جلوس /امام بارگاہ کے گرد راستوں کو صاف کر دیا گیا، مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان6ٹرکوں میںلاد کر متعلقہ سٹوروں میں جمع کروایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں