سرمایہ داروں کے نمائندے کارپوریٹ سیکٹر کے ایجنٹ نے غریب کے چولھے ٹھنڈے کرنے کے درپے ہیں‘سید حسن مرتضی

امید ہے کہ نیب زدہ، آف شور کمپنیوں کے مالک غیرملکی کو معاون لگانے کا سپریم کورٹ نوٹس لے گی‘پیپلزپارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر

منگل 18 ستمبر 2018 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہاکہ کٹھ پتلی وزیراعظم کا پتلی تماشہ بے نقاب ہو چکا ہے، منی بجٹ نے بتا دیا ہے کہ جیب کتروں کی نظریں غریب عوام کی جیبوں پر ہیں،سرمایہ داروں کے نمائندے کارپوریٹ سیکٹر کے ایجنٹ نے غریب کے چولھے ٹھنڈے کرنے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک ماہ میں ایک ہزار سے زائد یو ٹرن لے کر عمران خان نے عالمی رکارڈ قائم کر دیا ہے،قوم کو کانفلکٹ آف انٹرسٹ کا درس دینے والے نے ہر عہدے پر اپنے یار دوست لگا دئیے ہیں،وزیر اعظم عمران نیازی نے اپنے مالی سہولت کار ذلفی بخاری کو معاون خصوصی لگادیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ایک نیب زدہ آف شور کمپنیوں کا مالک غیرملکی شہری وزیراعظم کا معاون کیسے لگ سکتا ہے،امید ہے کہ ایک نیب زدہ، آف شور کمپنیوں کے مالک غیرملکی کو معاون لگانے کا سپریم کورٹ نوٹس لے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں