میاں عثمان کی قیادت میں لیگی کارکنان نے بھرپور جشن منایا ،

مٹھائی تقسیم ،شکرانے کے نوافل ادا کیے کارکنان اور عوام کی دعائیں قبول ہوئیں ، نیب کا انتقام پر مبنی فیصلہ معطل ،انصاف کی فتح ہوئی ‘ممبر مشاورتی کونسل

بدھ 19 ستمبر 2018 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کی مشاورتی کونسل کے ممبر میاں عثمان کی قیادت میں لیگی کارکنوں نے محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے کی خوشی میں جشن منایا اور قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔ میاں عثمان کی جانب سے فیصلے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں عثمان نے کہا کہ نیب کا انتقام پر مبنی فیصلہ معطل ہوا ہے اور انصاف کی فتح ہوئی ہے ، آج اللہ تعالی نے (ن) لیگ کے کارکنان اور عوام کی دعائیں قبول کی ہیں، عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ مقدمات بے بنیاد ہیں ، نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے سیاسی کیس بنائے گئے۔نوازشریف تمام کیسز میں سرخروں ہوں گے اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔اس موقع پر کارکنوں نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں