ڈی سی لاہور نے رائیونڈ میں میر دین راجباہ میں غیر قانونی درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار لحق نے رائیونڈ میں میر دین راجباہ میں غیر قانونی درختوں کی کٹائی کا فوری طور پر نوٹس لے لیا۔ڈی سی لاہور نے اے سی رائیونڈ کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور کی اس ہدایت کے بعدرات گئے اے سی رائیونڈ موقع پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

؂ ایس ڈی او جنگلات ، بلاک آفیسراور گارڈز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

8سفیدے کے درختوں کو غیر قانونی طور پر کاٹا گیا تھااور6درخت غائب جبکہ 2موقع پر موجود تھے اس معاملہ کی چھان بین پر مقامی شخص جاوید عبداللہ واقعہ میں ملوث پایا گیا ہے۔اے سی رائیونڈ نے کارروائی کرتے ہوئے جاوید عبداللہ اور دیگر کیخلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار لحق نے اے سی رائیونڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں