سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے ارکان کا موج دریا مزار اور لکشمی بلڈنگ کا دورہ

بدھ 19 ستمبر 2018 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے چیئرمین جسٹس (ر)سید زاہد حسین کی ہدایت پرکمیٹی کے ارکان نے گزشتہ روزموج دریا کے مزار اوراس کے احاطے میں واقع مسجدکے علاقے اور لکشمی بلڈنگ کا دورہ کیا اور ان عمارتوں کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

بابا موج دریا مزار کے ساتھ حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے جو منظوری کے مراحل میں ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی ون منظور ہوتے ہی حفاظتی دیوار کی تعمیر شروع کر دی جائے گی ۔مزارکے احاطے میں پانی کا چھڑکائو مسلسل کیا جا رہا ہے جس سے گردو غبار میںکمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملبے کے ڈھیر بھی اٹھا لئے گئے ہیںتاہم زیر تعمیر مسجد کے باعث اس کا تعمیراتی سامان وہاں موجود ہے اور تعمیراتی کام کے گرد سبز ترپال لگا دیا گیا ہے ۔مزار کے قریب پڑے درختوں کے تنے فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے ۔ لکشمی بلڈنگ کے قریب میٹر و ٹرین کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ بلڈنگ کو تعمیراتی کام کے اثرات سے بچانے کے لئے لگائے گئے آلات درست کام کرر ہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں