دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لئے اقلیتوں سمیت تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا‘اعجاز عالم

ہر رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر ایک کے ساتھ انصاف یقینی بنایا جا ئیگا ‘صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

بدھ 19 ستمبر 2018 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ ہر مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے اور امن،بھائی چارہ،ہم آہنگی کو دنیا بھر میں قائم کرنے کے لئے اقلیتوں سمیت تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ریونڈ عارف خرم اور موڈ ریٹر/ بشپ لاہور ،چرچ کونسل آف دی جینیٹک چرچ ان پاکستان کی زیر قیادت ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض خرم،ندیم بشارت ،سہیل شہزاد اور دیگر افراد شامل تھے۔وفد نے صوبائی وزیر کو اہم منصب سنبھالنے پر مبارکبا د دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے وفد سے کہا کہ ہر رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر ایک کے ساتھ انصاف یقینی بنایا جا ئیگا اور اس کے لئے عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ پاکستان بھر میں انسانی حقوق بالخصوص اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔وفد نے صوبائی وزیر کو کرسچن کمیونٹی کیلئے مل جل کر کام کرنے اور معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں