برطانیہ کے وزیرداخلہ ساجد جاویدکی اقبالؒ فیملی سے ملاقات ،ولید اقبال اور میاں یوسف صلاح الدین کے ساتھ وقت گزارا

بدھ 19 ستمبر 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) برطانیہ کے وزیرداخلہ ساجد جاوید نے گذشتہ رات اقبال ؒ فیملی کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی ۔ وزیرداخلہ ساجد جاوید نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ولید اقبال، میاں یوسف صلاح الدین اور اقبال فیملی کے دیگر اراکین کے ساتھ طویل نشست کی۔اقبال فیملی کی طرف سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی کتابیں انہیں پیش کی گئیں۔

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور برطانوی حکومت اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ ولید اقبال کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ولید اقبال کا اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھاکہ دہشت گردی کا خاتمہ کیلئے ہم سب کو ایک سوچ و فکر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کا ناسور پوری عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کا مقابلہ انتہائی بہادری سے کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کی اِن عظیم قربانیوں کا اعتراف کرے اور دہشت گردی کے اِس عفریت کو نیست و نابود کرنے کیلئے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بشمول افغانستان، بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر پُر امن تعلقات چاہتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اسی صورت کامیاب ہوسکتی ہے جب تمام ممالک ایک پیج پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات بہتر ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط اور توانا کرنے کیلئے دونوں ممالک کوشاں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں