سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے ارکان کا موج دریا مزار و لکشمی بلڈنگ کا دورہ

بدھ 19 ستمبر 2018 20:16

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے چیئرمین جسٹس (ر) سید زاہد حسین کی ہدایت پرکمیٹی کے ارکان نے گزشتہ روزموج دریا کے مزار اور اس کے احاطے میں واقع مسجدکے علاقے اور لکشمی بلڈنگ کا دورہ کیا اور ان عمارتوں کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ، بابا موج دریا مزار کے ساتھ حفاظتی دیوار کی تعمیر کیلئے پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے جو منظوری کے مراحل میں ہے ، پی سی ون منظور ہوتے ہی حفاظتی دیوار کی تعمیر شروع کر دی جائیگی ، مزارکے احاطے میں پانی کا چھڑکائو مسلسل کیا جا رہا ہے جس سے گردو غبار میںکمی واقع ہوئی ہے، اس کے علاوہ ملبے کے ڈھیر بھی اٹھا لئے گئے ہیں تاہم زیر تعمیر مسجد کے باعث اس کا تعمیراتی سامان وہاں موجود ہے اور تعمیراتی کام کے گرد سبز ترپال لگا دیا گیا ہے ، مزار کے قریب پڑے درختوں کے تنے فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے ، لکشمی بلڈنگ کے قریب میٹر و ٹرین کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، بلڈنگ کو تعمیراتی کام کے اثرات سے بچانے کیلئے لگائے گئے آلات درست کام کرر ہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں