اقبال ٹائون انوسٹی گیشن پولیس نے گذشتہ 3ماہ کی کارکر دگی جاری کر دی

گرفتار ٹارگٹ افنڈرز کی نشاندہی پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد لوٹی گئی رقم برآمد کی گئی ، ایس پی انوسٹی گیشن

بدھ 19 ستمبر 2018 20:16

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) اقبال ٹائون انوسٹی گیشن پولیس نے گذشتہ 3ماہ کی کارکرگی جاری کر دی، ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران سنگین مقدمات کے 19خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک بی کیٹگری کے 166اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے، خفیہ اطلاعات پر 131عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،31مقدمات میں 31 انکشافات کرنے والے چالان شدہ 132ٹارگٹ افنڈرز کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار ٹارگٹ افنڈرز کی نشاندہی پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد لوٹی گئی رقم برآمد کی گئی، گذشتہ تین ماہ کے دوران 26گینگز کی گرفتاری کے بعد 1کروڑ 11لاکھ سے زائد لوٹی ہوئی رقم برآمد کی گئی ، اقبال ٹائون انوسٹی گیشن پولیس سٹریٹ کرائم میں ملوث مجرمان کیخلاف سخت کریک ڈائون کر رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ اطلاعات حاصل کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں