ڈی آئی جی آپریشنزلاہوسے مختلف مکاتبِ فکرکے علماء وفدکی محرم الحرام کے سلسلہ میں ملاقات

ہمیں آپسی لڑائی سے نکل کر دشمنوں کوشکست دیناہوگی، شہزاداکبر

بدھ 19 ستمبر 2018 20:16

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاد اکبر سے مختلف مکاتب فکرکے علماء کے وفد نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ان کے دفترمیں ملاقات کی، ملاقات میں مولانارجیع اللہ خان، مولاناشکیل الرحمن، مولاناحافظ زبیرورک اورمولانایونس ریحان موجود تھے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران علماء کرام کوانتہائی اہم کردار ادا کرنا ہوگا، علماء کرام مختلف مجالس و جلوسوں میں شرکت کے بعدحفاظتی انتظامات بارے مطلع کریں، علماء اپنی تقاریر میں اتحاد بین المسلمین کا درس دیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آپسی لڑائی سے نکل کر دشمنوں کوشکست دیناہوگی،اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ شہرکے امن وامان کوبرقراررکھنے میں لاہورپولیس کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کرکھڑے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں