کرپشن الزامات ثابت ہونے پر 8ٹریفک وارڈنز ،ایک ڈرائیور کانسٹیبل نوکری سے برخاست

بدھ 19 ستمبر 2018 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سٹی ٹریفک پولیس آفیسر لاہور لیاقت علی ملک نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 8ٹریفک وارڈنز اور ایک ڈرائیور کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق برخاست ہونے والوں میں ٹریفک وارڈن جنید، محمد ہارون، محمد اکرم، صغیر احمد ،شوکت علی، محمد عمران، شاہد اقبال، ابوبکر اور ڈرائیور کانسٹیبل لیاقت شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق دوران انکوائری حال ہی میں ریٹائر ہونے والا انسپکٹر سلطان ظفر بھی ملوث پایا گیا، مذکورہ انسپکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے گا، مذکورہ اہلکار جعلی ٹریفک وارڈنز کے ذریعے ٹرک ڈرائیوروں سے پیسے بٹورتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں