یوم عاشور پر پنجاب حکومت فول پروف سکیورٹی دے جس طرح سندھ حکومت نے دی ہے،محمد اشرف بھٹی

بدھ 19 ستمبر 2018 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے موقع پر پنجاب حکومت فول پروف سکیورٹی دے جس طرح سندھ حکومت نے دی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں عاشورہ محرم پرامن ہونا چاہیے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ لوگوں لوگوں کا جان و مال محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں فول پروف سکیورٹی کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے قانون کی بالادستی ضروری ہے جہاں قانون کی بالادستی ہوگی وہاں لوگ خود بخود محفوظ ہو جاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں