این اے 124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان کی پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ شاد باغ میں 8محرم کے حوالے سے جلوس کی قیادت

روٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 19 ستمبر 2018 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے این اے 124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ شاد باغ میں 8محرم کے حوالے سے نکالے گے جلوس کی قیادت کی اور روٹ پر کیے گے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور انتظامہ کی جانب سے محرم کے موقع پر بہترین انتظامات کیے گے ہیں ،حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی دی ہوئی قربانیوں کی بدولت دین اسلام ہمیشہ زندہ رہے گا، نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ نے جہاد کا علم بلند کر کے طاغوتی طاقتوں کو زیر کیا امام حسینؓ نے قرآن مجید کی روشنی میں عقیدہ توحید پر عمل کر کے دکھایا اور یہ بات واضح کی کہ آنحضرتؐ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کے بغیر انسانیت کی اصلاح ممکن نہیں اور اسی فکر و فلسفے کی بقاء کیلئے امام حسین ان کے رفقاء اور غیور صحابہ نے جدوجہد کی اور چونکہ دین اسلام ہی اللہ اور اس کے رسولؐ کا پسندیدہ دین ہے اس میں انسانیت کی درست اور بہتر رہنمائی موجود ہے لہٰذا انسانیت کو اسی طرف رجوع کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمر فاروقؓ اور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کی شہادت اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں ،حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ شجاعت و بہادری اور شرم و حیا کے پیکر تھے۔آپؓ کی خداداد صلاحیتوں سے اسلام پوری دنیا میں پھیلا،دین حقہ کی تبلیغ و اشاعت کے سلسلے میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ بعدازں غلام محی الدین دیوان نے پارٹی رہنما ملک وقار ،حاجی امتیاز ، اشتیاق ملک ،فہد شہزاد اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ لوہاری گیٹ میں ڈورٹو ور کمپین کی اور دوکانداوں سے ملاقا ت کی اور پمفلٹ تقسیم کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں