محرم الحرام ہمیں امن، اخوت و بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے، ارمغان صادق

بدھ 19 ستمبر 2018 21:27

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما ارمغان صادق نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ محرم الحرام ہمیں امن، اخوت بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے، ماہ محرم میں امن کا قیام یقینی بنانے کیلئے پوری قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے، واقعہ کربلا تاریخ انسانی کا ایک دلخراش واقعہ ہی نہیں بلکہ ظلم بربریت اور درندگی کی ایک ایسی داستان ہے جسے کبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نفاذ عدل اور انسان کے بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے نواسہ رسولﷺ نے جو لازوال قربانی دیں وہ مسلمانوں کیلئے تاقیامت مشعل راہ رہے گی، محرم الحرام شہادتوں، حق گوئی اور باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا عظیم درس دیتا ہے جس پر عمل کرنے سے انسانوں کی بقاء سلامتی اور اقوام عالم میں اتحاد و یگانگت کا جذبہ زندہ رہ سکتا ہے، اتحاد امت کیلئے ہم سب کومتحد ہوکر میدان میں نکلنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں