ایس ایس پی سی ٹی ڈی صہیب اشرف پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے قائم کمیشن کے سیکریٹری مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب پولیس میں بہتری ،اسے غیر سیاسی بنانے کیلئے تجاویزطلب ،آئی جی پنجاب نے 5رکنی معاون کمیٹی بھی تشکیل دیدی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی صہیب اشرف کو پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے قائم کمیشن کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر نے بھی اصلاحاتی کمیشن کی معاونت کیلئے 5رکنی معاون کمیٹی تشکیل دیدی ۔تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصرخان درانی کی سربراہی میں پولیس اصلاحات وعملدرآمد کمیشن قائم کیا گیا تھا اور اب ایس ایس پی سی ٹی ڈی صہیب اشرف کو اصلاحات کمیشن کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرپنجاب شہزادہ سلطان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کی کاپی صوبے بھرکے آرپی اوز،سی پی اوزاورڈی پی اوزکوارسال کر دی گئی ہیں جس میں پنجاب پولیس میں بہتری اوراسے غیر سیاسی بنانے کے لئے تجاویزطلب کی گئی ہیں اور تمام افسران کمیشن کومطلوبہ ریکارڈ بھجوانے کے پابندہونگے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب محمد طاہر نے اصلاحاتی کمیشن کی معاونت کیلئے 5رکنی معاون کمیٹی تشکیل دیدی ۔

ایڈیشنل آئی جی رائے محمد طاہر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈی آئی جی شہزاد سلطان ،ایس ایس پی شہزاد آصف خان ،ایس پی محمد شعیب اور ایس پی نجیب الرحمان بگھوی ہوں گے ۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب محمد طاہر نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات اور سیاسی اثر و رسوخ کے خاتمے کے لئے تعاون کیا جائے گا اور مذکورہ کمیٹی ناصر درانی کی سربراہی میں بننے والے اصلاحاتی کمیشن کی معاونت کرے گی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کے تمام یونٹس اصلاحاتی کمیشن کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں