لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور نے یوم عاشورکے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:58

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے ٹائون ہال میں یوم عاشورکے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی میئرز اور ایم او (ریگولیشن ) زبیر احمد وٹو نے شرکت کی۔ میئر لاہور نے کہا کہ تمام زونز کے علاقوں میں متعلقہ افسران اور ڈپٹی میئرز جلوسوں کے ساتھ موجودر ہیں اور جلوسوں کے راستوں سے ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے ، لائٹس اور پیچ ورک وغیرہ کے عمل کو یقینی بنائیں اور عزاداروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں