بلدیہ عظمیٰ لاہور کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

بدھ 19 ستمبر 2018 22:58

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے ٹائون ہال میں شہر کی تمام بڑی مارکیٹوں شاہ عالمی، لوہاری، ٹائون شپ، بلال گنج، شاہدرہ، ایم ایم عالم ، فیروز پورروڈ، ہال روڈ ، مال روڈ وغیرہ کی ٹریڈ ایسوسی ایشنزکے صدر و جنرل سیکرٹری کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی میئرز نے بھی شرکت کی۔

میئر لاہور نے کہاکہ بلدیہ عظمیٰ لاہور نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام مارکیٹوں کے نمائندگان اپنے علاقوں میں قائم تجاوزات کو ازخودختم کریں ۔ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام مارکیٹوں کے نمائندگان نے اپنے اپنے علاقوں سے تجاوزات کو کلیئر کرنے کی یقینی دہائی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں