حکومت نے مالیاتی بل میں تبدیلی کر کے مہنگائی کا جواز فراہم کر دیا ‘ میاں عثمان

سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے انفراسٹر اکچر کو مضبوط کرنا ہوگا ‘ممبر مشاورتی کونسل (ن) لیگ

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کی مشاورتی کونسل کے ممبر میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی عجلت میں مالیاتی بل میں تبدیلی کی جس سے مہنگائی کا جواز فراہم کر دیا گیا ،مصنوعی مہنگائی کرنے والوںکو فوری گرفت میں لایا جائے ،عوام دشمن اقدامات پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر حقائق نامہ جاری کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کو ابھی چند روز ہی گزرے ہیں اورعوام مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں ۔موجودہ حکومت سارا بوجھ غریب عوام پر منتقل کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات پر گہری نظر ہے اور سو روز مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے دعوئوں اور عملی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کی ضامن جماعت ہے اور عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹر اکچر نا گزیر ہے جبکہ حکومت نے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 300ارب سے زائد کی کٹوتی کر دی ہے جو قابل تشویش ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں