اسلامی جمعیت طالبات اپنے قیام کے 50 ویں سال میں داخل ہو رہی ہے‘عائشہ فہیم

تمام طالبات کواسلامی جمعیت طالبات میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں‘ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ نی50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبات نے اب تک اپنی جوانیاں اس عظیم مقصد کی خاطر تج دی ہیں تو لاکھوں ہی اس چشمہ سے فیض یاب ہوئیں اور بلاشبہ یہ نصف صدی اپنے دامن میں بیش بہا جواہرات سمیٹے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طالبات ان تمام طالبات کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے جو زندگی میں کچھ کر گزرنے کی غرض سے سر گرم عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 49 سال مکمل ہونے کی بابت آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم سب اس کار خیر کا حصہ ہیں جس کی منزل مقصود صراط مستقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں