واقعہ کربلا کائنات می حق و باطل کا سب سے بڑا معرکہ ہے : ذکر اللہ مجاہد

حضرت امام حسینؑ نے دین اسلام کی سربلندی اور اسلامی اقدار کی احیا کیلئے اپنی اور اپنے 72 جانثاروں کی قربانی دی ، امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ و اقعہ کربلا کائنات میں حق و باطل کا سب سے بڑامعرکہ ہے۔ حضرت امام حسین ؑ نے دین اسلام کی سربلندی اور اسلامی اقدار کیلئے اپنی اور اپنے 72 جانثاروں کی قربانی دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محرم الحرام کے موقع پر دفتر جماعت اسلامی لاہور کیا۔

انہوں مزید کہا کہ کرسانحہ کربلا میں حضرت امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں نے ظلم اور جبر کے خلاف صبر و استقلال ، جرات بہادری کی عظیم مثال پیش کی ہے جو تاقیامت مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ شہدائے اسلام سے عبارت ہے ،ان کی شہادتوں سے اسلام کو عظمت و قوت حاصل ہوئی اور حق کا پرچم بلند ہوا۔

(جاری ہے)

شہدا کربلا کی قربانیوں کا مقصد ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ اور اسلامی اقتدار کا احیا تھا ۔

واقعہ کربلا پوری امت کے لیے درسگاہ ہے جو ظلم سے ٹکرانے اور حق کے لیے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔جماعت اسلامی بھی اسی مشن اور کاز کو لے کر چل رہی ہے ۔ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں باطل نظام کے مقابلے میں حق کے نظام کا نفاذ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسین ؑ نے تلوار کی نوک پر شہادت کو گلے لگاکر کے ثابت کیا کہ دین اسلام کے لیے ہمیں کوئی بھی قربانی دینی پڑے تو اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں اسلام کی سربلندی اور اس کے نفاذ کے لیے ہر ناممکن کو ممکن بنانا ہو گا ۔ اسلام کا نظام ہی مسائل سے نجات دلا سکتا ہے اور ملک میں عدل و انصاف فراہم کر سکتا ہے ۔ بحیثیت مسلمان ہمیں جذبہ حسینیت ؑ کی اشد ضرورت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں