سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میںپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوںکے خلاف کارروائی

اپریل سے اب تک21,400علاج گاہوں پر چھاپے،7,000سے زائد عطائیوںکے کاروبار سربمہر

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میںپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپریل سے اب تک18,350سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارکر5,620عطائیوں کے کاروباربندکردیے ہیں اور اعدادوشمار کے مطابق ان میں سی5,441عطائیوں نے عطائیت کے اڈے بند کر کے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔ مزید برآں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نی3,130علاج گاہوں پر چھاپے مارے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ء کے تحت1,500سے زائدعطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں نے 17اپریل 2018ء سے اب تک21,486 علاج گاہو ں کی چیکنگ کی اور7,000سے زائدعطائیوں کے اڈے بند کیے ہیں۔کمیشن کی ٹیموںنے سب سے زیاد845 عطائیوں کے کاروبارلاہور میں بندکیے جبکہ فیصل آباد447،گجرانوالہ 368،شیخوپورہ 360اورقصورمیں350عطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں۔ علاوہ ازیں کمیشن کو 2,900سے زائدڈی سیلنگ کی درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں،جن پر مزید کارروائی جاری ہے اور عطائیوں کو اب تک 11کروڑ 96لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے بھی کیے جا چکے ہیں ۔واضح رہے کہ جولائی 2015ء سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن 15,746 عطائیوں کے اڈے سیل کر چکاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں