واقعہ کربلا کائنات میں حق و باطل کا سب سے بڑا معرکہ ہے، ذکر اللہ مجاہد

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:42

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ و اقعہ کربلا کائنات میں حق و باطل کا سب سے بڑامعرکہ ہے۔ حضرت امام حسین ؑ نے دین اسلام کی سربلندی اور اسلامی اقدار کیلئے اپنی اور اپنے 72 جانثاروں کی قربانی دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محرم الحرام کے موقع پر دفتر جماعت اسلامی لاہور کیا۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہا کہ کرسانحہ کربلا میں حضرت امام حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں نے ظلم اور جبر کے خلاف صبر و استقلال ، جرات بہادری کی عظیم مثال پیش کی ہے جو تاقیامت مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تاریخ شہدائے اسلام سے عبارت ہے ،ان کی شہادتوں سے اسلام کو عظمت و قوت حاصل ہوئی اور حق کا پرچم بلند ہوا۔ شہدا کربلا کی قربانیوں کا مقصد ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ اور اسلامی اقتدار کا احیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں