اسلامی جمعیت طالبات اپنے قیام کے 50 ویں سال میں داخل ہو رہی ہے، عائشہ فہیم

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:42

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلیٰ نی50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبات نے اب تک اپنی جوانیاں اس عظیم مقصد کی خاطر وقف کی ہیں تو لاکھوں ہی اس چشمہ سے فیض یاب ہوئیں اور بلاشبہ یہ نصف صدی اپنے دامن میں بیش بہا جواہرات سمیٹے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طالبات ان تمام طالبات کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے جو زندگی میں کچھ کر گزرنے کی غرض سے سر گرم عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 49 سال مکمل ہونے کی بابت آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم سب اس کار خیر کا حصہ ہیں جس کی منزل مقصود صراط مستقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں