ریسکیو 1122ہائی الرٹ، پانڈو سٹریٹ اوراسلام پورہ میں خصوصی ٹیمیں تعینات

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:54

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ریسکیو 1122کی ہائی الرٹ ہونے کے باعث پانڈو سٹریٹ اوراسلام پورہ میں خصوصی ٹیمیں تعینات رہیں،غسل داتا دربار کے موقع پر بھی ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی پر ماموررہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ریسکیو پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122ہائی الرٹ ہونے پر پانڈو سٹریٹ ،اسلام پورہ میں خصوصی ٹیمیں تعینات رہیںاس کے علاوہ غسل داتا دربار کے موقع پر بھی ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی پر معموررہیں۔

ان جگہوں پر 50 ایمبولینسز اور 266 موٹر بائیک ایمبولینسزنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے ۔ بروقت سروس کی فراہمی کے لیے 50 خصوصی موبائل ریسکیو پوسٹیں بھی بنائی گئیںعلاوہ ازیںریسکیو 1122کی طرف سے عوام کو شہر بھر میں ریسکیو سروس بھی روٹین کے مطابق میسررہی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں