ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کا فیصلہ

مرحلہ وار توسیع کے تحت مجموعی طور پر ایک ماہ کی توسیع کی جائیگی جو39ستمبر سی30 اکتوبر تک ہوگی‘ذرائع

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء)حکومت کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کے تحت مجموعی طور پر ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی جو 30 ستمبر سے بڑھا کر 30 اکتوبر تک ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک صرف 10 فیصد سے بھی کم ٹیکس دہندگان نے گوشوارے جمع کرائے ہیں تاہم گزشتہ سال کی نسبت اس بار زیادہ ٹیکس گوشوارے داخل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام چیمبرز اور تاجر تنظیموں نے بھی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں