ریسکیو 1122 نے پنجاب بھرمیں عاشورہ کے

دوران41720عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی،837عزادارو ںکو ہسپتال منتقل کیا،ڈاکٹر رضوان نصیر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:07

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ) ریسکیو (1122 پنجاب کے تمام شہروں میںعاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہی اور ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کرتے ہوئی41720 عزاداروں کو موقع پرابتدائی طبی امداددی اور837 عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پنجاب کے تمام شہروںمیں24گھنٹے ماتمی جلوسوں کو میڈیکل کور فراہم کیا گیا۔

ماتم کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کے زخموں کو جراثیم کش ادویات سے دھویا گیا اور ان کی مرہم پٹی کی گئی اور گہرے زخموں والے عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر کے ان کی اسپیشل ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ پنجاب بھر میں 11000 ریسکیورزاور826 ایمرجنسی وہیکلز عاشورہ کے دوران ریسکیوسروس کے لیے مقرر کی گئ۔

(جاری ہے)

اس دوران لاہور میں900 ریسکیورز، 50ایمرجنسی ایمبولینسیز،18 فائر وہیکلز،06ریسکیو وہیکلز اور07 سپیشل وہیکلز ذوالجناح ،علم اور تعزیے کے تمام جلوسوں کے مقرر ہ راستوں پر الرٹ رہیں ۔ اس مقصد کے پیش نظر50موبائل ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں بھی قائم کی گئیںجہاں1965عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ23 زخمی عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشز ایاز اسلم نے ڈائریکٹر جنرل کو محرم کے آپریشن کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرسے رابطے میں رہتے ہوئے ضلعی آفیسران نے جامع پلان ترتیب دیا جس کے تحت 11000ریسیکور نے تین شفٹوں میں 2130 کی پوائنٹ کے تحت مختلف عزاداروں کے جلوسوں کو ریسکیو اینڈ میڈیکل کور فراہم کیا ۔اس دوران پنجاب کے تمام اہم مقامات اور حساس جگہوں پر فائر وہیکل بھی تعینات رہی تاکہ کسی بھی حادثہ پربر وقت رسپانس کر سکیں۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس )ریسکیو (1122 ڈاکٹر رضوان نصیرنے ریسکیورز کو محرم الحرام کے دوران 24 گھنٹے ڈیو ٹی سر انجا م د ینے پرزبر د ست خر ا جِ تحسین پیش کیا او ر کہا کہ ریسکیورز کا عزم انسانی جانیں بچانا اور ایمرجنسیز میں بروقت مدد مہیا کرکے جانی و مالی نقصان کو کم کرنا ہے ۔آپ نے کہا کہ ایمرجنسیوں سے بروقت نبرد آزما ہونے کے لیے تیاری اور بچائو کے اقدامات کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے اِس طرح کے انتظامات کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ حا د ثا ت کوبروقت ریسپانس کر کے قیمتی جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں