پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی18عطائیت کے اڈے سر بمہرکر دئیے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:07

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف کارروائی کے دوران گزشتہ روز18عطائیت کے اڈے سر بمہر کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور سمیت وہاڑی، قصور، شیخوپورہ اور اٹک میں 127علاجگاہوں پرانتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کرچھاپے مارے ،جن میں سے 18پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے، جنہیں فوراً سیل کر دیاگیا ۔ دوسری جانب اعدادو شمار کے مطابق72 عطائیوںنے عطائیت ترک کر کے اپنی دکانوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔بند کیے گئے اڈوں میں وہاڑی اور قصورہر ایک میں پانچ، شیخوپورہ اور اٹک ہرایک میںتین جبکہ لاہورکے دو شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں