ڈی آئی جی آپریشنز کا شہرمیں پتنگ اڑانے ،بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کا حکم

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:19

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہو رشہزاد اکبرنے شہرمیں پتنگ اڑانے ،بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ جات میں پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر پابندی کو ہر قیمت یقینی بنائیں۔لاہور پولیس نے ماہ اگست اور رواں ماہ کے دوران پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر 300مقدمات میں 316ملزمان گرفتار کئے ۔

پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ سے مکمل کوآرڈینیشن اور تعاون جاری رہے گا۔پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل نے کئی گھروں کے چراغ گل کئے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کیلئے دکانداروں سے پتنگوں کی بجائے موت خرید رہے ہیں۔

(جاری ہے)

والدین کو اپنے بچوں کی پتنگ بازی کے حوالہ سے حوصلہ شکنی کیلئے موئثر کردار ادا کر نا ہوگا۔آئندہ پتنگ بازی کرنے والوں کے والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

شہر میں پتنگ بازی جسے خطرناک اور خونی کھیل کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے ۔ڈویژنل ایس پیز پتنگ بازی کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی روزانہ رپورٹ دفتر ہذا کو ارسال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں