کل سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو گھروں میں ای چالان موصول ہونگے
ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی،جرمانے اور سزائیں موٹر وہیکل آرڈیننس ورولز کے تحت ہونگے مال روڈ پرسفر کرنے والوں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار ،مال روڈ سے ملحقہ تمام شہرائوں پر ٹریفک پولیس کے ناکے لگائیں جائینگے
ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:30
(جاری ہے)
جرمانہ دس دن کی مقررہ مدت میں ادا کرنا لازمی ہوگا۔
مسلسل خلاف ورزی اور جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو قبضے میں لیا جاسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کے تحت ٹریفک مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کا نظام دن رات کام کر رہا ہے۔گاڑی کے مالک کے علاوہ اگر کوئی اور گاڑی چلا رہا ہو گا تو چالان گاڑی کے مالک کے پتہ پر ہی ارسال کیا جائے گا ۔گاڑی کو فروخت کرنے کی صورت میں دستاویزات کی تبدیلی کے وقت جرمانوں کی ادائیگی ضروری ہو گی ۔اسی طرح دوسرے شہروںسے آنے والی گاڑیوں کے لئے بھی نظام لایا گیا ہے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے 200سے 300روپے، موٹر کار اور جیپ وغیرہ کو 200سی500جبکہ پبلک سروس وہیکلز اور پرائیویٹ یا پبلک کیرئیر کو 500سے 1000تک کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ غیر مجاز نمبر پلیٹ تیار کرنا اور اس کا استعمال کرنا جرم ہے ، جھوٹ اور دھوکہ دہی سے ڈاک کو وصول نہ کرنا قانونی اور اخلاقی جرم سمجھا جائے گا ۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مال روڈ پر کل ( پیر) سے تمام موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی بھی لازمی ہو گی ۔چوبیس ستمبر سے بغیر ہیلمٹ کوئی بھی موٹر سائیکل سوار مال روڈ پر نہیں آسکے گا ۔مال روڈ سے ملحقہ تمام شہرائوں پر ٹریفک پولیس کے ناکے لگائیں جائیں گے ۔مال روڈ پر 32مقامات پر بیریئر لگا کر چیکنگ کی جائے گی ،عدالتی حکم کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا ،ابتدائی طور پر مال روڈ اور پھر ایک ہفتہ بعد تمام ماڈل روٹس پر ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کو ماڈل روٹس پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ، ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی ایس پی کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔استنبول چوک ، جی پی او چوک اور ریگل چوک پر بغیر ہیلمٹ کراسنگ نہیں ہو سکے گی ،گورنر ہائوس اور فیصل چوک پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار گزر نہیں سکیں گے ۔حج ٹرمینل سے پی ایم جی چوک تک کوئی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نہیں گزرے گا ۔بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
بابر اعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
حمائمہ ملک کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
پنجاب میں 29 اپریل تک بارشیں جاری رہنے کا امکان
بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ،لیسکو نےہائی الرٹ جاری کر دیا،ترجمان
ایم ڈی واسا لاہور کی سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
محکمہ فشریز پنجاب کا صوبہ بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان