گورنر ہائوس لاہور میں اتوار کے روز سیر کیلئے آنے والوں کیلئے ہدایت نامہ جاری

فیملیز کھانے پینے کی اشیاء ہمراہ نہ لائیں ، گورنر ہائوس قومی اثاثہ ہے دیکھ بھال سب کی ذمہ داری ہے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) گورنر ہائوس لاہور کی انتظامیہ نے اتوار کے روز سیر کیلئے آنے والوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے سیر کیلئے آنے والوںکوقومی اثاثے کی دیکھ بھال کی درخواست کر تے کہا ہے کہ سیر کیلئے آنے والی فیملیز کھانے پینے کی اشیاء ہمراہ نہ لائیں ،گورنر ہائوس قومی اثاثہ ہے دیکھ بھال سب کی ذمہ داری ہے ،فیملیز دوران سیر پارکوں میں کچرا نہ پھینکیں ، پودوں اور پھولوں کی حفاظت کی جائے ۔ہدایت نامے کے مطابق گورنر ہائوس میں صرف فیملیوں کا داخلہ ہو گااور وہ شناختی کارڈ ہمراہ لائیں ، گورنر ہائوس صبح 9سے دوپہر 12اور دوپہر2سے شام 5بجے تک کھلارہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں