یوم عاشور گزرتے ہوئے شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع

رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا اسٹیج ڈرامہ شالیمار تھیٹر میں پیش کر دیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) یوم عاشور گزرتے ہوئے شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے آغاز سے یوم عاشور تک شوبز سرگرمیاں بند کر دی گئی تھیں تاہم اب دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا اسٹیج ڈرامہ شالیمار تھیٹر میں شروع ہو گیا ہے جس کی کاسٹ میں آشا چوہدری ، انیشا خان ،منزہ ملتانی ،سمی خان ،فائزہ علی ،گوری خان ، ارم چوہدری ،شاہد خان ،سرفراز وکی ،حامد رنگیلا ،گڈو کمال ، مختار چن ،الیاس احمد اور ساجد پیارا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈرامے میں گوری خان اور فائزہ علی نے آشا چوہدری اور سمی خان کو ٹف ٹائم دینے کے لئے بھرپور تیاری کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں