پنجاب کے مختلف اضلاع سے تبدیل ہونے والے ججز نے کل لاہور کی ماتحت عدالتوں میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں لیا ،

مقدمات پر سماعت شروع کر دی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب کے مختلف اضلاع سے تبدیل ہونے والے ججز نے کل لاہور کی ماتحت عدالتوں میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں لیا ہے اور مقدمات پر سماعت شروع کر دی. تفصیلات کے مطابق لاہور سے 17 ایڈیشنل سیشن ججز ، 12 سول ججز اور 3 فیملی ججز کو تبدیل کیا گیا تھا. پنجاب کے دیگر اضلاع سے لاہور آنے والے ججز گزشتہ رز اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور لاہور کی عدالتوں میں کیسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے تین روز پہلے بڑی تعداد میں ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں