پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الموک کھوکھر کی داتا دربار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں ، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الموک کھوکھر نے داتا دربار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں ۔اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی اور اپنے قائد میاں نواز شریف کی سزا کی معطلی کی خوشی میں دربار پر آنیو الے زائرین میں وسیع لنگر بھی تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الموک کھوکھر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی سزا معطلی حق اور سچ کی فتح ہے وہ دن دور نہیں ہے کہ وجب وہ اپنے اوپر بننے والے تمام مقدمات سے باعزت طور پر بری ہو جائیں گے میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہیں عوام سے دور رکھنا پاکستان کے عوام سے زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ تبدیلی کے سہانے خواب دکھا کر حکومت میں آئے تھے آج وہ ایک مہینے میں ہی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور عوام کو ریلیف نہ دینے کی وجہ سے اب منہ چھپاتے ہوئے پھررہے ہیں ان کی پالیسوں کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور ان کو عبرتناک شکست ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں