لاہور، پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124سے نامز دامیدوار غلام محی الدین دیوان

کاحلقہ میں انتخانی مہم زور وشور سے جاری، پروفیسر حافظ سعید اور پروفیسر عبدالرحمان مکی کی بھرپور حمایت کا اعلان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 124سے نامز دامیدوار غلام محی الدین دیوان کی پارٹی رہنما ملک زمان نصیب کے ہمراہ حلقہ میں انتخانی مہم زور وشور سے جاری، کارکنوںاور اہل علاقہ کی جانب سے پرتپاک استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئی ، غلام محی الدین دیوان نے یوسی 40چاہ میرا ں میں پارٹی رہنما عدیل شاہ کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کیا اور یوسی 171، یوسی 42 حضوری شاہ ، مصری شاہ ، شاد باغ اور بادامی باغ میں ڈورٹو ڈور کمپین کی ۔

غلام محی الدین دیوان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں دن رات کمپین جاری ہے ، حلقے کی عوام اسلام آباد اور مری کے مستردشدہ لیگی امیدوار کو مسترد کر دے گی اور انشاء کامیابی ہمارا مقد ر ہو گی ،ہر محلے سے عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ،14اکتوبر پی ٹی آئی کی جیت کا دن ہے ، این اے 124میں سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے صاف پانی ، بجلی سمیت بنیادی سہولتیں موجود نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ حلقہ کے عوام (ن) لیگ کی جھوٹی اور منافق سیاست سے تنگ آ چکے ہے ، حلقہ کے باشعور عوام کرپشن کے خاتمے اور چوروں اور ڈکیتوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کوووٹ دینگے بعداز ں غلام محی الدین دیوان کی چوبرجی آفس میں امیر جماعت الدعوہ پروفیسر حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ کے چیئرمین پروفیسر عبدالرحمان مکی سے ملاقات کی اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال،پروفیسر حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ،اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے پروفیسر حافظ سعید کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا۔

اس موقع پر محمد یعقوب شیخ، خالد ولید، حق نواز گھمن، حارث ڈار، ملک وقار، ڈاکٹر عاطف الدین، اکرام اللہ خان موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں