لاہور،نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث7ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹائون ڈویژن نے نقب زنی اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2گروہوں کی 7 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائزاسلحہ برآمدکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدنے شہر میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فورا گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

جس کے پیش نظر ایس پی اقبالٹائون انویسٹی گیشن بلال ظفر نے ڈویژن ہائے چوری کی وراداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی۔ انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹائون سب انسپکٹر عدنان مسعود کی سربراہی میں جوپولیس ٹیم تشکیل دی گئی اس پولیس ٹیم نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ممتاز سمیت اس کی تین ساتھی ملزمہ عورتوں کرن،یاسمین اور نبیلہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کی نقدی، طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سمن آباد سب انسپکٹر احسن علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث خرمی نقب زن ہتھوڑا کے سرغنہ خرم عرف خرمی اور اس کے دو ساتھیوں سلیم عرف بھولا اور محسن علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری کیے گئے 7موبائل فونز ،نقدی اور چوری کرنے والے آلات برآمد کر لیے ہیں۔امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور بند گھروں کے تالے توڑ کر یا کھڑکیوں کے راستے گھروں میں داخل ہو کر نقدی ،طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوجاتے۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیشاقبال ٹائون، گلشن اقبال، ملت پارک، سمن آباد اور وحدت کالونی میں نقب زنی و چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایس پی اقبالٹائون انویسٹی گیشن نے چوری ،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیموں کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں