حکومت دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن تشکیل دے، حاجی عزیز الرحمن چن

لولی لنگڑی کمیٹی بنانا ڈھنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہے اس معاملے میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز کیا گیا تو مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے، صدر پیپلز پارٹی لاہور

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ حکومت دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن تشکیل دے لولی لنگڑی کمیٹی بنانا ڈھنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہے اس معاملے میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز کیا گیا تو مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومت کے تاخیری حربے حزب اختلاف کے لئے غیرمناسب ہوں گے۔ پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ منوانے میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار ہے اس لئے اس میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے ہے۔اس لئے یہ سب ان جماعتوں کے درمیان باہمی آہنگی اور مشورے سے کوئی مفاہمتی فارمولا بنا یا جائی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں