ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انور الحق کی زیر صدرات سموگ کی روک تھام کیلئے اجلاس

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:10

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انور الحق کی زیر صدرات سموگ کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی او ماحولیات، سول ڈیفنس، ایل ڈبلیو ایم سی اور زراعت کے افسران نے شرکت کی۔فصل کی باقیات کو جلانے پر دفعہ144لگانے کا کیس محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں دفعہ144پرعمل درآمد کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر سخت کاروائی کرے اورپی ایچ اے درختوں کے گرے ہوئے پتوں کو آگ نہ لگائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈی او انڈسٹری، ڈی او ماحولیات ملکر اینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کے بارے میں رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ ا ینٹوں کے بھٹوں اور فیکٹریوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں