مال روڈ پر موٹر سائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا ہو گا،پیر سے کارروائی کا آغاز

مال روڈسے منسلک روڈز پر32مقامات پر بیرئیر لگا کر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو روکا جائیگا،سی ٹی او

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:12

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) مال روڈ پر موٹر سائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا ہو گا‘عدالتی احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ’’حادثات سے بچاؤ مہم‘‘ میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار،لین لائن ،سٹاپ لائن،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی روک تھام اور کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

قربان پولیس لائنز میں عدالتی احکامات کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی زیر صدارت سینئر ٹریفک افسران کی میٹنگ کی ،میٹنگ میں ایس پی ٹریفک صدر سردار محمد آصف،ایس پی آصف صدیق کی شرکت، ڈی ایس پی کینٹ ندیم بٹ،ڈ ی ایس پی گلبرگ منیر پاشمی،ڈی ایس پی مغلپورہ فاتح عالم ،ڈی ایس پی اچھرہ علی اور ڈی ایس پی اقبال حمید سمیت متعدد سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں عدالتی احکامات پر من و عن عمل درآمد کیلئے تجاویز کو زیر بحث لایاگیا،سوموار سے مال روڈ پر بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل نہیں چلے گی،موٹر سائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا ہو گا،مال روڈ سے منسلک روڈز پر32مقامات پر بیرئیر لگا کر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو روکا جائیگا،کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ احکامات کی تکمیل میں کوتاہی پر متعلقہ ڈی ایس پی کیخلاف کارروائی ہوگی،آج اور کل بھرپورٹریفک آگاہی دی جائیگی،سی ٹی اونے شہریوں خصوصا والدین کو ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی اپیل کی۔

ابتدائی طور پر مال روڈ پر فوکس کیا جارہا ہے، اگلے ہفتے سے پانچ ماڈل روڈزپر کارروائی یقینی بنائی جائے گی، مال روڈ پر استنبول چوک، جی پی او چوک، ریگل چوک، فیصل چوک اور گورنر ہاوس چوک سے بغیر ہیلمٹ کراسنگ کی اجازت ہو گی، حج ٹرمینل سے پی ایم جی چوک تک بغیر ہیلمٹ کوئی موٹرسائیکل نہیں چلے گی،ان کا کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے،شہری پریشانی سے بچنے کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، لین لائن، سگنل، ون وے اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی بدستور جاری رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں