آن لائن نظام کے تحت 726 کالجوں میں داخلوں کیلئے 3لاکھ درخواستیں موصول

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:12

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے تیار کردہ منفرد ایپ کے ذریعے 23 جولائی سے اب تک پنجاب کے 726سرکاری کالجوں میں سال2018-19 کیلئے ایف ای, ایف ایس سی اور آئی سی ایس میں نئے داخلوں کیلئے 3 لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے جبکہ 2011سے اب تک اس ویب سائٹ کے ذریعے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے تیرہ لاکھ سے زائد درخواستیں وصول کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موثر اور تیز رفتار سہولت کی وجہ سے طلبا کالجوں میں جائے بغیر کہیں سے بھی گھر بیٹھے سہولت کے ساتھ ساتوں دن چوبیس گھنٹے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے۔www.ocas.punjab.gov.pk۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں