ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں محرم الحرام سپیشل آپریشن ٹیموں کی سبیلوں اور لنگر خانوں کی چیکنگ

شربت کی سبیلوں پر صرف واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی جبکہ سبیلوں پر استعمال ہونے والے دودھ کی لیکٹو سکین مشینوں سے چیکنگ لنگر خانوں کے پکوان سنٹرز میںاشیاء خورونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء بھی چیک کیے جا رہے ہیں‘کیپٹن (ر) محمد عثمان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان یونس کی ہدایت پر تمام آپریشن ونگ، ویجیلنس، واٹر اور ڈیری سیفٹی ٹیموں کو محرم الحرام سپیشل آپریشن ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔لاہور میں داتا دربار، بی بی پاک دامن سمیت تمام درباروں پر لگائی گئی سبیلوں اور لنگر خانوں کی چیکنگ کیلئے سپیشل آپریشن تعینات کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی محرم الحرام سپیشل آپریشن ٹیموں کی جانب سے سبیلوں اور لنگر خانوں کی چیکنگ کی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام آپریشن ونگ، ویجیلنس، واٹر اور ڈیری سیفٹی ٹیموں کو محرم الحرام سپیشل آپریشن ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جبکہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان یونس تمام آپریشنز کی خود مانیٹرنگ کر تے رہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لاہور میں داتا دربار، بی بی پاک دامن سمیت تمام درباروں پر سپیشل آپریشن ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ تمام بڑے جلوسوں کے راستوں پر لگی سبیلوں کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شربت کی سبیلوں پر صرف واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے استعمال کی اجازت دی جا رہی ہے۔اسی طرح دودھ کی سبیلوں پر استعمال ہونے والے دودھ کی لیکٹو سکین مشینوں سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ لنگر خانوں کے پکوان سنٹرز میں تیار ہونے والی اشیائے خورونوش کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔ناقص اشیاء کے استعمال، صفائی کی صورت حال کو موقع پر ہی ٹھیک کروایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں