رائے ونڈ،ستمبر کے مہینے میں پاکستان کو سرپرائز دینے والے 1965ء کا سرپرائز یادرکھنا چاہئے،کرنل (ر) رانا محمد طارق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:17

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے کرنل (ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں پاکستان کو سرپرائز دینے والے 1965ء کا سرپرائز یادرکھنا چاہئے ،اگر اب ایسا مکارانہ قدم اٹھایا گیا تو تاریخ ساز جواب دیں گے ،ہماری امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،ہم 70سال سے امن پالیسی کے خواہاں ہیں ،مگر انڈیا جانتا ہے کہ ہمیں لڑنا بھی خوب آتا ہے ،اس سے پہلے بھی بھارت نے ہی ہمیں 6ایٹمی دھماکے کرنے پر مجبور کیا تھا ،دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے ہم سب ایک ہیں ،اور بھارت کو یہ ثابت کردیں گے کہ ہمارا ہر شہری پاکستانی فوجی ہے ،انہوں نے کہا کہ فوج کا کام محاذوں پر ملک کی حفاظت کرنا ہوتا ہے ،مگر بھارتی آرمی چیف بھارتی جنتا پارٹی کی بولی بول رہے ہیں جو انہیں زیب نہیں دیتی ،انڈیا میں امن پسند پارٹیوںاور عوام کی تعدادشر پسندوں سے کہیں زیادہ ہے مگر نریندر موددی اپنی اربوں روپے کی کرپشن سے نظر ہٹانے کیلئے ملک کے خیر خواہ بننے کی کوشش کررہے ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ انڈیا کے لوگ بھی باشعور ہوچکے ہیںجو انہیں اپنے ملک میں ان کا جواب دینا جانتے ہیں اور اسی سے جان چھڑاتے ہوئے نریندر مودی خوامخواہ کے بہانے تلاش کرکے عوام کی توجہ جنگ کی طرف دلانے کی کارروائی میں مصروف ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں