پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:17

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو گیڈر بھپکیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں کہ ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی غیرذمہ داری جنوبی ایشیا میں امن اور خطے میں ترقی کی دشمن ہے، بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کو لگام دے، خطے کو بیامنی کی بھینٹ نہ چڑھائے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنی شیردلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،انہوں نے کہاکہ بھارت کے رویے سے پاکستانی قوم اور سیاست دانوں سب کو مایوسی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں